مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ترکیہ حکومت کا خیر مقدم کریں گے:وفاقی وزیر داخلہ 

Oct 23, 2024 | 18:26

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ترکیہ حکومت کا خیر مقدم کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر سے ملاقات ہوئی. ترکیہ کے وزیر دفاع نے انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے ترکیہ کے وزیر دفاع کو آئیڈیاز ایکسپومیں شرکت کی دعوت دی۔ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں وزرا نے دو طرفہ اشتراک کار کی موجودہ رفتار کو سراہا۔ ملاقات میں اشتراک کار بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان سے میٹ ایکسپورٹ بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی. ترکیہ نے پاکستان سے میٹ ایکسپورٹ کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔وزیرداخلہ نے ترکیہ کے وزیر کی جانب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ترکیہ حکومت کا خیر مقدم کریں گے. دو طرفہ تعاون کو استوار کرنے کیلئے باہمی وفود کے دورے ضروری ہیں۔وزیر داخلہ نے انٹرنیشنل ایکسپو کیلئے ترکیہ حکومت کے بہترین انتظامات کو سراہا۔

مزیدخبریں