پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویزالہی کی غیرحاضری کے باعث ملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی۔اینٹی کرپشن عدالت لاہورمیں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمہ پرسماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ چوہدری پرویزالہی بیمارہیں ڈاکٹرنے ان کو بیڈریسٹ کا مشورہ دے رکھا ہے. عدالت پرویزالہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرے. جس پرعدالت نے پرویزالہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔چوہدری پرویز الہی کی غیرحاضری سے ملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی. اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردارمحمد اقبال ڈوگر نے کیس پرسماعت کی۔سماعت کے دوران چوہدری پرویزالہی کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فرد جرم سے بچنے کیلئے ہرتاریخ پر کوئی نہ کوئی ملزم غیرحاضرہوجاتا ہے۔ پرویزالہی کے شریک ملزم محمد خاں بھٹی کو جیل سے پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے سابقی وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہی سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔
مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کا کیس:چوہدری پرویزالہی کی غیرحاضری,فردِ جرم عائد نہ ہوسکی
Oct 23, 2024 | 19:02