چین،پاکستان کوسیلاب زدگان کی بحالی کےلیے مزید بیس کروڑڈالرامداد دے گا۔

چینی وزیراعظم وین جیا باؤنےیہ اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی میلینیئم ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان،چین کا دیرینہ دوست ملک ہے اوراسے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیےہرممکن امداد فراہم کی جائے گی۔ وین جیا باؤکا کہنا تھا کہ اس سے پہلے چین،پاکستان کوانسانی بنیادوں پر سینتالیس اعشاریہ سات ملین ڈالرامداد فراہم کرچکا ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اوربحالی کے کاموں میں حصہ لینےکی چینی امدادی ٹیمیں پہلے ہی وہاں کام کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن