اصولی طور پر اُن کا کالاباغ ڈیم کے منصوبے سے کوئی اختلاف نہیں، خواہشات پرحکومتیں تبدیل نہیں ہوتیں۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی

Sep 23, 2010 | 09:08

سفیر یاؤ جنگ
سید یوسف رضا گیلانی نے ان خیالات کا اظہار نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی کا خط وصول کرنے کے بعد وقت نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا،مجید نظامی کی طرف سے خط میں وزیراعظم کو نوائے وقت کی طرف سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے کرائے گئے ریفرنڈم کے نتائج سے آگاہ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور کالاباغ ڈیم پر اتفاق رائے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل بہترین فورم ہے ۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ اصولی طور پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حق میں ہیں اور اس منصوبے سے وہ کوئی اختلاف نہیں رکھتے۔
مزیدخبریں