حکومت اورہائیرایجوکیشن کمشن کے درمیان یونیورسٹیوں کو فنڈز فراہم کرنے کے حوالے سے ابتدائی فارمولے پراتفاق رائے ہوگیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں  ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کی۔ اجلاس میں ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری ، تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور وزیراعظم کی طرف سے بنائی جانے والی کمیٹی کے ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایچ ای سی کو ابتدائی طور پر پندرہ ارب روپے جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔  ابتدائی اتفاق ہوجانے کے بعد  فاؤنڈیشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے پچیس ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرے کی کال واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن