بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کے فورم پراٹھانے کی پاکستانی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے اسے اندرونی مسئلہ قرار دیا ہے۔  

Sep 23, 2010 | 10:59

سفیر یاؤ جنگ
نیویارک میں ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری پرتشدد واقعات کو روکنے کےلیے کوششیں جاری ہیں ۔ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے اس مسئلے کو عالمی فورم پراٹھانے کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے پہلے کشمیر کے بعض حصوں پر ناجائز قبضہ ختم کردینا چاہیے۔ ایس ایم کرشنا کا یہ بیان  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نےمقبوضہ کشمیر میں تشدد روکنے کےلیے امریکہ سے بھارت پر دباؤ بڑھانے اور ثالثی کا مطالبہ کیا تھا۔
مزیدخبریں