نیویارک میں برطانیہ کے آنجہانی گلوکار اور گیت کارجان لینن پربننے والی فلم نو ویئر بوائےN Bکا پریمیئرشو ہوا، جس میں لینن کی بیوہ نےخاص طورپرشرکت کی ۔

Sep 23, 2010 | 15:00

سفیر یاؤ جنگ
 فلم کی کہانی انیس سو ساٹھ میں بین الاقوامی شہرت کےحامل بیٹلز بینڈ کے جان لینن کی جوانی کے واقعات اورموسیقی کی دنیا میں ان کی کامیابیوں پر مبنی ہے۔ پریمیئر شو میں جہاں شوبز سے وابستہ افراد میڈیا کی نگاہوں کا مرکز تھے وہیں  جان لینن کی بیوہ کی خصوصی آمد نے اس کی اہمیت بڑھا دی ۔اس موقع پر یوکو اونو نے فلم کی بھرپورتعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سچی کہانی میںجان لینن کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔فلم نو وئیر بوائےمیں جان لینن کا کردار  اداکارایرن جانسن نے نبھایا ہے اور اداکارہ کرسٹن   لینن کی آنٹی مِی مِی کے کردار میں نظر ائیں گی جبکہ فلم کے ڈائریکٹرسام ٹیلر وڈ ہیں۔ فلم نو ویئربوائے آٹھ اکتوبرسے شمالی امریکہ کےسنیما گھروں پیش کر دی جائے گی  
مزیدخبریں