پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جب تک بھارت کشمیرکو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کی رٹ نہیں چھوڑتا مذاکرات نتیجہ خیزنہیں بن سکتے ، بھارت کشمیر پالیسی میں تبدیلی لائے۔

اسلام آباد میں ہفتہ واربریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ عبدالباسط  نے کہا کہ بھارت کشمیرمیں مظالم بند اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر حل کرے ۔ پاکستانی پارلیمنٹ کی قراردادوں کے حوالے سے بھارتی اعتراض پرترجمان کا کہنا تھا کہ یہ قراردادیں کشمیرکی صورتحال پر پاکستانی عوام کے تحفظات کا اظہار یں ۔ کشمیر ایک عالمی تنازعہ ہے۔ قوام متحدہ اور اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل بھی بھارتی مظالم بند کرنے کا کہہ چکے ہیں جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ کررہی ہیں۔ بھارت کے کہنے پرکشمیریوں کی حمایت ترک نہیں کرسکتے ۔ بھارت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم کشمیرکے بغیر مذاکرات بے معنی ہیں ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ان کو سزا سنائی جانے کی صورت میں بھی کئی آپشن موجود ہیں جنہیں استعمال میں لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن