نیویارک میں اسلامی کانفرنس کی تنظیم کےرابطہ گروپ کا اجلاس سیکرٹری جنرل اکمل الدین اوگلو کی زیر صدارت ہوا ۔ اکمل الدین اوگلونے کشمیریوں کے ساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے بھارت سےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو آگاہ کردیا ہے کہ اِس دیرینہ تنازع کے اصل فریق کشمیری ہیں اس لیے انہیں مذاکرات میں شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردارادا کرے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے اس موقع پر کشمیر کے تنازع کے جلد از جلد حل پر زور دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو خطے میں جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔