وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ  پاکستان سپین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اوردونوں ممالک کےتعلقات کومزید مضبوط ، مستحکم اور پائیدار بنایا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہاروزیرداخلہ نےسپین کے سفیر
گوننیریلوماریا سراویا سےاسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔ رحمان ملک نے سپین کی طرف سے سیلاب ذدگان کی مدد خصوصاً جھل مگسی میں ڈاکٹرز بھجوانے پرشکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دہشت گردوں سے متعلق معلومات کے تبادلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پرسپین کے سفیر نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئےہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سپین مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کے سیلاب ذدگان کی بھرپور مدد کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن