لاہورہائیکورٹ نے پیٹرول بحران کے خاتمے اور اس کے ذمہ داران کا تعین کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار کے وکیل نوشاب اے خان نے  سماعت کے دوران اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول بحران کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ادھر ڈپٹی اٹارنی جنرل نسیم کشمیری نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب عدالت میں داخل کرایا۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پٹرول بحران سیلاب سے انفراسٹرکچر تباہ ہونے کی بناء پرپیش آیا تاہم اب حالات میں بہتری آ گئی ہے۔ جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن