تھرمل پاور کے ساتھ ساتھ آبی ذرائع سے بھی بجلی کی پیداوار میں کمی ہوناشروع ہوگئی ہے جس کے باعث شارٹ فال بارہ سوساٹھ میگاواٹ ہوگیا۔

Sep 23, 2010 | 16:51

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزارسات سوچوراسی میگاواٹ اور طلب چودہ ہزار چوالیس میگاواٹ ہے۔ کے ای ایس سی کو سات سومیگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آبی ذرائع سے پانچ ہزار آٹھ سوبائیس میگاواٹ،تھرمل سے ایک ہزار چھ سو چھیالیس میگاواٹ اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار دوسوچون میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار باسٹھ میگاواٹ ہوگئی ہے ۔ترجمان کے مطابق آبی ذخائر سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔
مزیدخبریں