یہ فیسٹیول ہرسال چینی کلینڈر کے اٹھویں مہینے کی پندرہ تاریخ کو منعقد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پرسنگا پورکی گلیوں اور بازاروں کو انتہائی خوبصورتی سےسجایا گیا۔ ریورسائیڈ پوائنٹ کو اس خوبصورتی سے سجایا گیا تھا کہ ہرآنکھ وہاں ٹھہر جاتی تھی۔ قمقموں اور دلکش فلوٹس نے بچوں ، بڑوں سب لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں ، فیسٹیول میں شریک افراد ان دلکش مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ بھی کرتے رہے۔