وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ سیلاب سے  سترلاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ متعدد اضلاع کا پورا ڈھانچہ اور انتظامی نظام درہم برہم ہوچکا ہے ۔

دھابے جی کے علاقے مکلی میں سعودی عرب کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے قائم فیلڈ ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں سیلاب کے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے مشترکہ مفادات کی کونسل میں اپنا کیس پیش کیا ہے اور چار سو پینتالیس ملین روپے کی مالی امداد کی بھی درخواست کی ہے ،وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی اپنے گھروں میں واپسی تک حکومت انکی دیکھ بھال اور امداد کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام جیسے اداروں نے سیلاب متاثرین کی بھرپورمدد کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مخیر حضرات کی کمی نہیں ہے اگروہ اس موقع پر آگے آئیں تو سیلاب زدگان کی بہترطور پر مدد کی جاسکتی ہے ۔سید قائم علی شاہ نے کہا کہ متاثرین سیلاب میں وطن کارڈ کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ضلع میں روزانہ ایک ہزار لوگوں کوکارڈ جاری کئے جارہے ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ سعودی عرب کے سفیر اورصوبائی وزیر ثقافت سسی پیلجو بھی موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن