وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے الگ الگ ملاقات کی ہے جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

Sep 23, 2010 | 17:41

سفیر یاؤ جنگ
نواب اسلم رئیسانی نے وزیر اعظم سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم گیلانی نے وزیراعلٰی بلوچستان کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے صوبوں کو یکساں فنڈز فراہم کریگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔ نواب اسلم رئیسانی نے اس سے پہلے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اورانہیں صوبے میں امن و امان اور سیاسی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
مزیدخبریں