لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران چینی سفیر سے بات چیت میں میاں نوازشریف نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین اور آزمودہ دوست ہے۔ جس نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کی بھرپورمدد کی ہے۔ میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب کے دوران چینی عوام اورحکومت کی جانب سے امداد پرانکے مشکور ہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستان کو بہت بڑی آزمائش سے دوچارکیا ہے لیکن چین جیسے بہترین دوست کی مدد سے جلد ہی حالات پربہترہوجائیں گے۔ ملاقات میں شریک وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے زرعی شعبے میں بیاسی ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ
چینی صدراوروزیراعظم کی خصوصی ہدایات پرچینی انجینئیرز اورماہرین کی امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چین تعمیرنو میں پاکستان کی بھرپور معاونت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کی تیس تاریخ کوحکومت پنجاب کی جانب سے لاہورمیںمنقعد ہونے والی ڈونر کانفرنس میں چین بھرپورشرکت کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر چین دوہزارگیارہ کو پاک چین دوستی کے سال کے طور پرمنائے گا۔