فصلوں کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے امریکی وپاکستانی سائنسدانوں میں اشتراک

اسلام آباد (اے پی پی) امریکی سائنسدان کپاس اور دیگر فصلوں کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پاکستانی زرعی سائنسدانوں کی مدد کریں گے۔ وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ کپاس کی فصل کو متاثر کرنے والے کیڑوں کی وجہ سے سالانہ کروڑوں روپے کی کپاس کی پیداوار متاثر نہیں ہونی چاہئے جس سے کاشتکاروں کی آمدنی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) سمیت قومی اور بین الاقوامی زرعی اداروں کے تعاون سے سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائیگا اس حوالے سے 3 اور4 ستمبر کو این اے آر سی میں کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں ملکی اور غیرملکی زرعی سانسدانوں نے شرکت کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ پانچ امریکی سائنسدانوں نے کپاس کی بیماریوں کے خاتمہ اور پیداوار بڑھانے کیلئے تعاون کیا ہے جس کے مثبت نتاثج سامنے آنے کی توقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن