لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہورنورالامین مینگل نے کہا کہ ضلعی حکومت نے شیشہ سموکنگ کیخلاف پورے شہر میں کرےک ڈاﺅن کرکے شہر میں کافی حد تک شیشہ سموکنگ پر کنٹرول کر لیا ہے ۔ ضلعی حکومت کی مانےٹرنگ ٹےموں نے یکم جون سے 19ستمبر تک شہر کے 136شیشہ کیفےز کیخلاف کریک ڈاﺅن کر کے ان میں سے متعدد کو سیل کیا اور درجنوں افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد سموکنگ رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ دنیا میں ہر سال 60لاکھ سے زائد افراد سگرےٹ نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ضلعی حکومت لاہور شہر کو ”شیشہ فری سٹی“ بنانے کے لےے پر عزم ہے۔
ضلعی حکومت لاہور شہر کو ”شیشہ فری سٹی“ بنانے کیلئے پرعزم ہے: ڈی سی او
Sep 23, 2012