انگلینڈ میں ہونے والی اس روایتی اوردلچسپ چیمپئن شپ میں سولہ ٹیمیں شریک ہوئیں۔ مقابلے کے شرکا نے مختلف رنگوں کے خوبصورت اور دلکش لباس پہن رکھے تھے۔ میزوں کے پیچھے کھڑے کھلاڑی آٹھ فٹ کے فاصلے سے خوب نشانہ باندھ کرایک دوسرے پرکسٹرڈ سے بھری پلیٹیں پھینکتے رہے۔
ان مقابلوں کی سکورنگ کا نظام بھی بہت دلچسپ ہے، چہرے پر لگنے والی کسٹرڈ کی پلیٹ کے چھ پوائنٹس ملتے ہیں، جبکہ سینے پر لگنے پر پانچ اوربازو پر لگنے والا نشانہ تین پوائنٹس دیتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ تین مرتبہ نشانہ خطا ہونے پر پوائنٹس کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس مقابلے کیلئے تین سو سترہ اعشاریہ پانچ کلوگرام آٹا استعمال کیاگیا۔
انگلینڈ میں ایک دوسرے پرکسٹرڈ پھینکنے کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔
Sep 23, 2012 | 20:53