نیپال میں برفانی تودے کی زد میں آنے سے نو کوہ پیما ہلاک اورچھ لاپتہ ہوگئے

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی نیپال میں دنیا کےآٹھ بلند ترین پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے کوہ پیما برفانی طوفان کا شکارہوئے،جس کے بعد نو کوہ پیما ہلاک اور چھ لاپتہ ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونےوالوں میں جرمن کوہ پیما اور اس کے گائیڈ کے علاوہ سات دیگر افراد کی لاشیں بھی دریافت کرلی گئی ہیں۔ جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق تودہ گرنے سے دس افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امدادکیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق خراب موسم کے باعث امدادی کام میں بھی مشکلات کا سامناہے۔

ای پیپر دی نیشن