لاہور (آئی این پی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت سمیت کئی ملک دشمن ممالک بھی ملوث ہیں۔ نوازشریف کو اقوام متحدہ میں ایسے ملک دشمن ممالک کے حوالے سے دنیا کو بتانا چاہئے۔ غیروں کی غلامی سے نجات اور قومی مفاد میں پالیسیوں کی تشکیل کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ اور عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بھارت پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔
دہشت گردی میں بھارت سمیت کئی ممالک ملوث ہیں، نواز شریف دنیا کو بتائیں: ڈاکٹر عبدالقدیر خان
Sep 23, 2013