شہبازشریف کا پرویز خٹک کو فون‘ گرجا گھر دھماکوں کے زخمیوں کیلئے طبی امداد کی پیشکش

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز خیبرپی کے کے وزیراعلی پر ویز خٹک کو ٹیلی فون کیا ا ور پشاور کے ایک گرجا گھر میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم خیبرپی کے کی حکومت کی مدد کے لئے تیار ہیں اور انہیں زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے طبی سہولتیں فراہم کر سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تیار کرلی ہیں اور جیسے ہی خیبر پی کے حکومت مطلع کر ے گی انہیں فوری طور پر روانہ کردیا جائے گا۔ خیبرپی کے کے وزیراعلی پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کی پیشکش پر مشکور ہیں اور جیسے ہی ان ٹیموں کی ضرورت پڑی حکومت پنجاب کو مطلع کر دیا جائے گا۔ دریں اثناء شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے نوجوانوں کیلئے 20ارب روپے کا پیکیج ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے نہ صرف دور رس نتائج برآمد ہوں گے بلکہ ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے تھے ان پر مرحلہ وار عملدرآمد کیاجارہا ہے۔ بلاشبہ وزیراعظم کے 6نکاتی پروگرام میں نوجوانوںکو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کی موثر حکمت عملی پیش کی گئی ہے۔ ملک کی تاریخ میں اس سے پہلے نوجوانوں کے لئے کبھی اتنے شاندار اور فلاحی منصوبے پیش نہیںکئے گئے۔ شہباز شریف نے ایک بیان میں وزیراعظم کے اعلان کردہ یوتھ پروگرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی مسائل کے باوجود نوجوانوں کو زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ 20ارب روپے کی خطیر رقم سے نوجوانوں کیلئے آسان قرضوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ انہیں فنی تعلیم فراہم کرنے سے بیروز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی اور نوجوان ہنر سیکھ کر ملک کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیںگے۔ انشاء اﷲ آنے والے وقت میں نہ صرف ان اقدامات کا دائرہ وسیع ہوتا چلا جائے گا بلکہ وسائل کا زیادہ سے زیادہ رخ بھی اس اہم مقصد کے حصول کی طرف موڑا جائے گا۔ یہ ابھی آغاز ہے اور وزیراعظم مسلم لیگ( ن) کے منشور پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کے لئے نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے مزید اقدامات کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں 8ارب روپے کی لاگت سے ہونہار طالب علموں کو دو لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ صرف اورصرف میرٹ پر دئیے گئے۔ نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے بلاسود قرضے دئیے گئے اورآج ایک لاکھ سے زائد خاندان اس پروگرام سے مستفید ہو کر ناصرف باعزت روزگار کما رہے ہیں بلکہ اپنے خاندان کی کفالت بھی کررہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے جو پروگرام شروع کئے ان کے انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل کے مطابق نوجوانوں کی ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور انٹرن شپ پروگرام، فنی تربیت کی سکیمیں اور ییلو کیب سکیم اس کا واضح ثبوت ہے۔ ہم نوجوانوں کو بااختیار بناکر انہیں ان کا حق لوٹا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان وز یر اعظم کے انقلابی پروگرام سے مستفید ہوکر ملک وقوم کی تقد یر بدل دیں گے اور خوشحال پاکستان کا خواب پورا کریں گے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ دریں اثناء شہبازشریف نے راجن پور کے رہائشی 12 سالہ بچے سجاد جس کے دماغ میں رسولی تھی کی بیماری کے حوالے سے ایک رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کا علاج لاہور میں کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...