اسلام آباد (آن لائن) آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والی جمہوری حکومت کے 100 دن توپورے ہوگئے لیکن تاحال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کاکام مکمل نہ ہوسکا اور یہ اسمبلی کے قواعد وضوابط نمبر(200) کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جبکہ رولز کے مطابق قائد ایوان کے منتخب ہونے کے (30 )کے اندر کمٹیاں تشکیل دینا ہوتی ہیں ۔قومی اسمبلی کے قواعد وضوابط کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے بعد( 30) کے اندر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل مکمل کرنی ہوتی ہے جبکہ حکومت تاحال یہ مرحلہ مکمل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جب حکومت قومی اسمبلی قوائد کو فالو نہیں کر ے گی تو پھراسمبلی کے کئے گے فیصلوں کی کیا اہمیت ہوگی ۔
قائمہ کمیٹیاں