سرینگر (کے پی آئی + این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک اور علی گیلانی کے داماد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ےاسےن ملک شوپےاں مےں مسلسل کرفےو اور دےگر پابندےوں کی وجہ سے اشےائے ضرورےہ کی کمی کا سامنا کرنے والے لوگوں کےلئے امدادی سامان لے کر جا رہے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور شوپیاں میں مسلسل کرفیو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ¾ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ¾ درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق لوگوں نے سرینگر، بانڈی پورہ، بارہ مولا اور دیگر مقامات پر شوپیاں میں بے گناہ شہریوںکے قتل کے خلاف زبردست احتجاج مظاہرے کئے۔ بھارتی پولیس اور فوجیوں نے سرینگر اور بارہ مولا کے علاقے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شدید لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بانڈی پورہ کے علاقے نوپورہ میں نوجوانوں نے ایک فوجی قافلے پر پتھراﺅ کیا۔ مقامی افراد کے مطابق فوجیوں نے مکانوں اور ایک نجی ہسپتال پر پتھراﺅ بھی کیا اور شیشے توڑ دیئے۔ بھارتی فوج نے خواتین پر وحشیانہ تشدد کیا۔ فوج نے مسجد اور دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ علی گیلانی نے بیان میں کہا کہ کرفیو ہٹایا جائے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔
مقبوضہ کشمیر/تشدد