بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے، میڈیا اسکا بھیانک چہرہ دنیا کو دکھائے: ضیاءالدین بٹ

بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے، میڈیا اسکا بھیانک چہرہ دنیا کو دکھائے: ضیاءالدین بٹ

Sep 23, 2013

لاہور (خبرنگار) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) ضیا الدین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا کو چاہئے پاکستان میں دہشت گردی کرانے والے بھارتی نیٹ ورک کو زیربحث لائے اور اس مسئلے کو دنیا کے سامنے اٹھائے۔ حکومت بھی اقوام متحدہ میں اس بارے میں معاملہ اٹھائے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے۔ پاکستان میں ”کارروائیوں“ کیلئے بنائے ”ملٹری انٹیلی جنس یونٹ“ کے حوالے سے انکشاف پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل ضیا الدین بٹ نے کہا کہ آج کل میڈیا کا دور ہے۔ بھارتی اخبار کے اس انکشاف اور بھارتی فوج کی طرف سے اعتراف کہ اب اس یونٹ کو بند کیا جا چکا ہے کا ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے دھماکے کے پیچھے بھی بھارتی ایجنسیاں ملوث ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا یہ کہنا کہ یہ ”خصوصی یونٹ“ بند کیا جا چکا ہے۔ جھوٹ سے یہ یونٹ اب بھی متحرک ہو گا۔ بھارت پاکستان میں شیعہ سنی کو لڑانے کی سازش کر رہا ہے۔
ضیا الدین بٹ

مزیدخبریں