سوات (اے پی پی)سوات میں ڈینگی وائرس نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21ہوگئی ہے، علاقے میں مزید 85 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد ضلع بھر میںمتاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر5717تک پہنچ گئی۔، سیدوشریف ہسپتال میں زیر علاج265مریضوں میں سے33کی حالت تشویشناک ہے،2مریضوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ،، سیدوشریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر واصل خان کے مطابق سوات میں ڈینگی سے متاثرہ 22 سالہ نوجوان انور علی دم توڑ گیا ہے۔
ڈینگی