اسلام آباد(آئی اےن پی) سپرےم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے تشکےل کردہ 6بےنچ (آج) پیر سے شروع عدالتی ہفتہ کے دوران ا ہم مقدمات کی سماعت کرےں گے رواں ہفتے تمام بےنچ اسلام آباد پرنسپل سےٹ پر مقدمات کی سماعت کرےں گے۔ عدالت عظمیٰ رواں ہفتہ کے دوران میمو سکینڈل ‘ لاپتہ افراد کیس ‘ ای او بی آئی کرپشن کیس سمیت دیگر کئی اہم مقدمات کی سماعت کریگی۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس شےخ عظمت سعےد اور جسٹس جواد اےس خواجہ پر مشتمل بےنچ ون لاپتہ افراد کےس،عابدہ ملک کےس،لاءکالجز کےس،سپرےم کورٹ کے وکلاءکی ہاﺅسنگ سوسائٹی اور جوڈےشل کمپلےکس کی تعمےر کے لئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے کےس کی سماعت،سول اےوی اےشن کے ڈی جی کی تقرری کے خلاف کےس کی سماعت،اےل پی جی کوٹہ کےس،ارکان پارلےمنٹ کی جعلی ڈگرےوں کے حوالے سے مقدمات کی سماعت، دوہری شہرےت کےس،مےمو سکےنڈل کے حوالے سے شاہد اورکزئی کی درخو است کی سماعت،تھری جی لائسنس کےس کی سماعت کرے گا جسٹس تصدق حسےن جےلانی،جسٹس امےر ہانی مسلم پر مشتمل بےنچ نمبر دو،جسٹس ناصرالملک اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بےنچ نمبر تےن، جسٹس خلجی عارف حسےن ،جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس مشےر عالم پر مشتمل بےنچ فور،جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل پانچواں بےنچ،جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمےد الرحمن پر مشتمل بےنچ نمبر چھ دےگر اہم مقدمات کی سماعت کے فرائض سر انجام دےں گے جبکہ 25تا 27ستمبر تک جسٹس انور ظہےر جمالی ،جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمےد الرحمن پر مشتمل بےنچ نمبر چار لاپتہ افراد کےس،سابق وزےر اعظم راجہ پروےز اشرف کے داماد راجہ عظےم الحق کی بطور اےگزےکٹو ڈائرےکٹر ورلڈ بےنک تعےناتی کے خلاف کےس کی سماعت، ای او بی آئی کرپشن کےس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ / بنچ
سپرےم کورٹ کے 6 بنچ آج سے ا ہم مقدمات کی سماعت کرےں گے
سپرےم کورٹ کے 6 بنچ آج سے ا ہم مقدمات کی سماعت کرےں گے
Sep 23, 2013