کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے8 سینئر کھلاڑیوں سے جواب طلب کر لیا ۔ ایشیاکپ میں مایوس کن کارکردگی پر فیڈریشن نے جواب طلب کیا ہے۔ کپتان محمد عمران سمیت آٹھ کھلاڑیوں کو 26 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 28 ستمبر کو ہوگا۔