حکومت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں، غیر قانونی تنظیم سے نہیں: عارف حسن

حکومت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں، غیر قانونی تنظیم سے نہیں: عارف حسن

Sep 23, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ کھےلوں کی بہتری کے لئے حکومت کے ساتھ ہر وقت مذاکرات کے لئے تیار ہیں لےکن کسی غیر قانونی تنظیم کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ گذشتہ روز کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی آشیرباد سے بننے والی متوازی تنظیم کے عہدیدار کو بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے کسی طور پر تسلیم نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے وہ منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔پاکستان سوئمرز کو اسلامی سالیڈیرٹی گیمز میں شرکت سے روک کر زیادتی کی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزیدخبریں