دنیا کے امن کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں: قمر الزماں بابر

دنیا کے امن کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں: قمر الزماں بابر

Sep 23, 2013

لاہور (پ ر) عالمی یوم امن کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ دنیا کے امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ دنیا نے ہماری قربانیوں کی قدر نہیں کی۔ پاکستان نے جس قدر نقصانات برداشت کئے دنیا کے کسی اور ملک نے ان کے عشر و عشیر بھی برداشت نہیں کیا۔ اجلاس سے خطاب میں چودھری لئیق احمد، ارشاد عالم شاد، قدرت اللہ، امجد عبید، مکرم شاہ نقوی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری دنیا میں امن چاہتی ہے تو کشمیر سمیت دیگر مسائل بھی حل کروائے۔ پاکستان کی قربانیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جائے۔ اجلاس میں نور حسین، دا¶د، خالد محمود، اعجاز احمد، وقار احمد، آغا شوکت، سید مبین شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں