اسلام آباد(نامہ نگار) اسلام آباد کے مزید 8 وفاقی تعلیمی ادارے پولیس سے خالی کروا لئے گئے اور کلاسیں شروع ہو گئیں ہیں، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سے 27 تعلیمی ادارے نہیں کھل سکے تھے جن میں دھرنوں سے نمٹنے کیلئے دیگر شہروں سے لائے گئے پولیس اہلکاروں کو ٹھہرایا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وزارت کیڈ کی جانب سے وفاقی تعلیمی ادارے پولیس سے خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد کے مزید 8 تعلیمی ادارے پولیس سے خالی کرا لئے گئے
Sep 23, 2014