ڈھاکہ (این این آئی+اے این پی) بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیا کے خلاف ساڑھے چھ لاکھ ڈالر کی خوردبرد کے دو کرپشن کیسوں کی سماعت شروع ہو گئی ،بنگالی میڈیاکے مطابق قصور وار ثابت ہونے پر انہیں عمر قید تک کی بھی سزا ہو سکتی ہے،سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہوں نے عدالتی کارروائی میں شریک ہونے سے معذرت کر لی ہے، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی( بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا نے جو دو مرتبہ ملک کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں کہا کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر بنائے گئے ان مقدمات کا مقصد ان کی جماعت بی این پی کو تباہ کرنا ہے۔