افغانستان میں قومی حکومت: ’’شرمناک‘‘ معاہدہ امریکہ نے کرایا، مسترد کرتے ہیں: طالبان

Sep 23, 2014

کابل (رائٹرز) افغان طالبان نے عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں قومی حکومت کے حوالے سے معاہدے کو ’’شرمناک‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا یہ معاہدہ افغانوں کے دشمن امریکہ نے کرایا اور وہ اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ صحافیوں کو ای میل کئے گئے بیان میں کہا اشرف غنی کو بطور صدر لانا اور جعلی انتظامیہ کا قیام قوم کو قبول نہیں۔ امریکیوں کو سمجھنا چاہئے ہماری سرزمین ہماری ملکیت ہے اور تمام فیصلوں اور معاہدوں کا اختیاربھی افغانوں کے پاس ہے، نہ کہ کسی امریکی وزیر خارجہ اور سفیر کے پاس ہے۔

مزیدخبریں