سیاسی کشیدگی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے قوم کو متحد کرینگے: اشرف غنی

کابل (رائٹرز) افغانستان میں صدارتی ا نتخابات کے حوالے سے کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد گذشتہ روز شرکت اقتدار کے معاہدے کے بعد اشرف غنی نے صدر بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں سیاسی کشیدگی اور کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد کیا جائیگا،  امن قائم کرینگے۔ کابل کے صدارتی محل میں خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا ہمارے لئے افغانستان کا استحکام سب سے زیادہ اہم ہے، آئیے ماضی کو پیچھے چھوڑ کر اس قوم کو تعمیر کریں۔ گذشتہ ر وز عبداللہ عبداللہ کے ساتھ معاہدے میں اشرف غنی کو صدر نامزد کیا گیا تھا۔ اشرف غنی نے کہا حکومت کے تمام شعبوں میں ہمارا فوکس میرٹ پر ہو گا، اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔ یہ ایک شفافیت، احتساب اور ذمہ داری لینے والی حکومت ہو گی۔ صدر ممنون نے اشرف غنی کو صدر بننے پر مبارکباد دی اور دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن