چین: سنکیانگ میں سلسلہ وار 3 دھماکے، 2افرادہلاک ،متعددزخمی

بیجنگ (اے این این)چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مغربی صوبے سنکیانگ میں سلسلہ وار دھماکوں میں2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی کمیونسٹ جماعت کے اخباری پورٹل نے کہا ہے کہ یہ دھماکے لنتائی کانٹی میں کم از کم تین مقامات پر ہوئے ہیں۔دھماکوں کی نوعیت  کے بارے میں مزید معلومات نہیں دی گئی ہیں۔چین میں اس انتہائی مغربی علاقے کی خبروں پر زبردست حکومتی کنٹرول رکھا جاتا ہے۔چینی حکام نے اس ہلاکت کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا تھا۔چین سنکیانگ میں حالات کی خرابی اور تشدد کا ذمہ دار یغور علیحدگی پسندوں کو سمجھتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ علیحدگی پسند غیر ملکی شدت پسند گروپوں سے متاثر ہیں۔تاہم بیجنگ میں انسانی حقوق کے کارکن سنکیانگ میں حالات کی خرابی اور تشدد میں اضافے کا ذمہ دار حکومت کی پالیسیوں کو قرار دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن