لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات برائے 2014-15ءمیں پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے 7نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔2386میں سے 1068کارپوریٹ ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جن میں سے15ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کردئیے گئے۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے547 پینل ووٹ حاصل کئے اور پروگریسیو کو268 پینل ووٹ ملے۔ انفرادی طور پر پیاف فاﺅنڈر الائنس کے میاں نعمان کبیر نے 708، عبدالباسط نے 705، نادر کمال عثمان نے 663، شہزاد احمد نے 650، شہزاد وحید نے 658، قرات العین عرفان نے 675اور کمال محمود امجد نے 632ووٹ حاصل کئے۔ پروگریسیو گروپ کے خالد عثمان نے 385، ڈاکٹر ریاض احمد نے 381، ثناءاللہ نے 402، حسن رضا نے 383، ریاض الحسن نے 357، اخلاق احمد نے 317اور نعیم انور نے 317ووٹ حاصل کئے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی8نشستوں کے لئے پولنگ آج ہوگی۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی 8سیٹوں پر ناصر سعید، محمود غزنوی، خرم لودھی، عدیل اشفاق، رضوان اختر، اسد نور پگانوالہ، وقار احمد، شیخ محمد فیاض احمد، امجد چودھری، عبدالودود، طاہر ملک، ظفر احمد، محمد خالد، محمد اعجاز، ساجد عزیز ، ظفر احمد، حسن اختر، کامران بٹ، محمد عظیم، محمد فیصل مصطفیٰ بٹ، محمد اکرم، عاکف باجوہ، حیدر سلیم، رشید رضا اور خواتین کے لئے ایک نشست پر تنزیلہ یوسف، سعیدہ نذر اور مسرت نواز مدمقابل ہونگے۔ دریں اثنا پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے ذرائع کے مطابق لاہور چیمبر کے سابق صدور کی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اعجاز اے ممتاز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ صدر ہونگے جبکہ میاں نعمان کبیر سینئر نائب صدر اور سید محمود غزنوی نائب صدر ہونگے۔
کارپوریٹ کلاس