قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے 30 پی ٹی آئی ارکان کو طلبی کے نوٹس، شاہ محمود پرسوں پیش ہونگے

Sep 23, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفے دینے والے تحریک انصاف کے 30 ارکان کو طلب کرلیا۔ تحریک انصاف کے استعفے دینے والے 30 ارکان کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، آئندہ جمعرات کو تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بلایا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق جمعرات سے ہر روز تین ارکان کو استعفے کی تصدیق کیلئے بلایا جائیگا۔ این این آئی کے مطابق اسی طرح پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے سٹاف نے بھی ارکان اسمبلی سے رابطے شروع کردئیے ہیں، وہ سپیکر کے سامنے پیش ہوکر استعفوں کی ذاتی حیثیت میں تصدیق کریں۔
استعفے/ طلبی

مزیدخبریں