کوئٹہ + تربت (نیوز ایجنسیاں ) فرنٹیئرکور بلوچستان کا ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں خفےہ اداروں کی اطلاع پر دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 دہشتگرد وں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے بھاری تعداد مےں اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکر لیا گیا۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق ایف سی نے ضلع خضدارکے علاقے کلی لوپ (وڈھ) مےں خفےہ اداروں کی اطلاع پر دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوںکو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ وڈھ کے علاقے کلی لوپ مےں دہشت گردوں کے خفےہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ دونوں جانب شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں یونائےٹڈ بلوچ آرمی اور لشکربلو چستان کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل محمد اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ ایف سی کے جوان صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے پُرعزم ہےں اورکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک مےں ملانے کےلئے کارروائےاں ہمہ وقت جاری رہے گی۔ ادھر تربت میں دو مسلح گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق تربت سے دو سو کلو میٹر دور ہوشاب کے علاقے بالکتر میں دو مسلح گروہوں میں اچانک تصادم شروع ہو گیا، جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق یعقوب بالکتری اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے داماد کے گھر دعوت پر آیا ہوا تھا کہ درجنوں کی تعداد میں مسلح افراد نے ان کے داماد کے گھر کا محاصرہ کرکے اندھادھند فائرنگ کر دی۔ مسلح افراد جاتے ہوئے دوسرے گروپ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلا وغ سے تین افراد کو اغوا کر لیا گیا۔
11افراد ہلاک