ملتان (نوائے وقت رپورٹ) چلتی ٹرین میں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 17 ستمبر کو اسلام آباد آنے والی تیز گام میں خاتون سمیت دو ڈاکو تین موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تیزگام میں مفتی عبدالقادر جعفر، مولانا محمد صدیق اور مولانا غلام اللہ فاروقی کو لوٹ لیا گیا۔ ملزموں نے ایس ایم ایس کے ذریعے لٹنے والے افراد کے اہل خانہ سے رقم بھی منگوائی۔ ملزموں نے موبائل میں موجود نمبر سے اہل خانہ کو بھی لوٹ لیا۔ واردات ملتان کے قریب کی گئی ڈاکو ملتان سٹیشن اتر کر فرار ہوگئے۔ ایس ایم ایس میں کہا گیا کہ آپ کا رشتہ دار شدید زخمی ہے، رقم بھیجیں۔ مفتی عبدالقادر جعفر کے مطابق ایس ایم ایس کے بعد اہل خانہ نے ایک موبائل کمپنی کی سروس سے 6 ہزار روپے بھجوائے۔
چلتی ٹرین/ ڈاکو