لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اےک دکاندار کو قتل کردیا ہے۔ موچی گیٹ کے علاقہ ملک مارکیٹ میں اےک جنرل سٹور پر کام کرنے والے28 سالہ سےلز مےن محمد انیس الرحمان کو موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوو¿ں نے روک کر اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوو¿ں نے اندھادھند فائرنگ کرکے محمد انیس الرحمان کو شدید زخمی کردیا فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی محمد انیس الرحمان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گےا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ ڈاکوو¿ں نے ماڈل ٹاو¿ن ایف بلاک مےں ارشد اور اسکی فیملی سے 13 لاکھ روپے مالےت، ستو کتلہ ٹیلی فو ن ایکسچینج کے سامنے صائمہ اور اس کی بیٹی سے7 لاکھ روپے، بادا می باغ حسین پارک کے مبین کے گھر گھس کراہل خانہ کو ےر غمال بنا کر6 لاکھ روپے، کاہنہ دھوپ سڑی کے رضوان جا وید کے گھر سے3 لاکھ روپے مالےت، مغلپورہ دھرم پورہ مےں طیب اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے، کا ہنہ مےں قصور روڈ کے محمود کے گھر سے96ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے ما نگا منڈی چراغ ٹاو¿ن مےں مدثر شفیق سے 17لاکھ روپے کی کار، نقدی اور لیپ ٹاپ، ساندہ کرم الٰہی پارک سے صلاح الدین سے موٹر سائیکل، موبائل اور ہزاروں روپے نقدی، باغبانپورہ محمود بوٹی انٹرچینج کے پاس ایک خاتون سمےت دو ڈاکوو¿ں نے شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی موبائل اور موٹر سا ئیکل، ہربنس پورہ چو ک گلشن پارک مےں تےن ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا کر موٹر سا ئیکل سوار نواز اور اس کے دوست اقبال، پک اپ سوار الطاف اور آصف سے 60 ہزار روپے اور تےن موبائل، شاہدرہ علم دین کالونی مےں عالم سے 22 ہزار، اسلام پورہ مےں اشفاق سے 29 ہزار، ہنجر وال حسنین پارک مےں عمران اور اسکے دوست سے 57 ہزار، ٹاو¿ن شپ رحمت آئی ہسپتال کے باہر ےونس سے 80 ہزار، نشتر کالونی اللہ ہو پل پر ویگن ڈرائیور اسلم سے 32 ہزار اور موبائل، گارڈن ٹاو¿ن مےں سعید اللہ سے 23 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ غازی آباد کے علاقہ مین ڈیفنس روڈ پر گجرات یونیورسٹی کے قریب پر دو دوست صغیر اور شہزاد قربانی کے جانور کی خریداری کے لئے جا رہے تھے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے ان سے 65 ہزار روپے رقم لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے شمالی چھاو¿نی عسکری 10کے منیر کے گھر سے 9 لاکھ روپے، باغبانپورہ سراج آباد کے محمد احمد کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی نقدی، زےورات اوردےگر سا مان چو ری کرلےا ہے۔ چوروں نے شادباغ نیواں محلہ سے عارف، اقبال ٹاو¿ن پی ٹی سی ایل آفس کے با ہر سے محمد علی، ستو کتلہ پی آئی اے گو ل چکر کے پاس سے نو شین، جو ہر ٹاﺅن این سی کا لونی سے اشفاق، ستوکتلہ پنجاب ہا و¿سنگ سو سا ئٹی سے تنویر، سبزہ زارسے شہزاد، ڈیفنس اے سے اکرم کی کارےں جبکہ مو چی گیٹ شا ہ عالم مارکیٹ سے شہباز، اسلام پورہ پیپل ہاو¿س سے عرفان، راوی روڈ سے عرفان ،مغلپورہ رام گڑھ سے بشا رت ،سول لائن سے طاہر، اقبال ٹاون ہما بلاک سے غلام صادق ، خیبر بلاک سے قاسم، گلشن راوی توحید پارک سے سلطان، نواب ٹاو¿ن لا ہور ےونیورسٹی سے رفیق، گارڈن ٹاو¿ن جناح ہسپتال سے احسن، نشتر کا لونی سے عادل کی موٹر سائیکل چوری کر لےں ۔
ڈاکے