اسراراللہ زہری کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ طلبی

 اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اسراراللہ زہری کو وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ کو 29اکتوبر کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا‘ عدالت کیوں نہ سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسراراللہ زہری بنام وفاق کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینیٹر اسراراللہ زہری کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی کہ انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے لیکن تاحال وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی مہیاءنہیں کی گئی۔ درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ کو احکامات جاری کئے تھے کہ سینیٹر اسراراللہ زہری کو سکیورٹی فراہم کی جائے لیکن تاحال عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ سیکرٹری داخلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں کیوں نہ عدالت ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے ان سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...