لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس میں ہونیوالی کانسٹیبلوں کی بھرتی میں انٹرویو کے مرحلہ میں امیداواروں سے بھارتی گانے سنانے کےلئے کہا جاتا رہا جس سے امیدوار شدید پریشان رہے۔ امید وار انٹر ویو کےلئے کئی روز سے پاکستانی تاریخ، جنرل نالج، قومی ہیروز، ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے کی معلومات سے متعلق تیاری کرتے رہے جبکہ پولیس افسران مسلسل بھارتی کلچر کے متعلق سولات کرتے رہے۔ انٹرویوکے دوران ریلوے پولیس افسران نئی اور مشہو ر بھارتی فلموں کے نام بھی پوچھتے رہے۔ خوبصورت بھارتی ایکٹرس کیساتھ بھارتی کلچر کے متعلق بھی امیدواروں سے سوالات ہوتے رہے۔ مختلف بھارت کے ہیروز اور پروڈیوسرکے متعلق سولات پر امیدوار حیران رہے اور شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ریلوے شارق جمال کا کہنا ہے کہ یہ سوالا ت امیدواروں کی نفسیاتی حالت چیک کرنے کےلئے پوچھے گئے جس سے امیدواروں کی نفسیاتی حالات کے متعلق معلومات لی ہیں۔
ریلوے کانسٹیبل