گوجرانوالہ : گیس کی بندش سے عوام مشکلات کا شکار‘ متعدد شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور + گوجرانوالہ + پشاور (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) مختلف شہروں میں گرمی میں اضافہ ہوتے ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں ریڈنگ سے زائد بلوں نے بھی عوام کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے اور وہ احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں گیس کی بندش کے باعث عوام شدید پریشانی سے دوچار رہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سی این جی سٹیشن اور فیکٹریوں کی گیس بندش کے باوجود گھریلو صارفین کو بھی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ گھروں میں خواتین کھانے پکانے سے قاصر رہیں جبکہ مختلف علاقوں میں عوام نے گیس سوئی گیس آفس کے باہر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا پہلے تو بہانہ بنایا جاتا تھا کہ سی این جی سٹیشنوں اور صنعتوں کو دینے سے گھریلو سپلائی متاثر ہوتی ہے لیکن اب تو سی این جی سٹیشن اور صنعتیں بند ہونے کے باوجود گھریلو صارفین کو بھی پوری گیس نہیں مل رہی اور پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ مظاہرین نے کہا اگر حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ نورکوٹ کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹرپنگ سے الیکڑونکس اشیاءجل رہی ہیں، شدید لوڈشیڈنگ ہونے کے باوجود اضافی بل ڈالنے پر قصبہ نورکوٹ کی عوام شدید پریشان ہیں۔ تحصےل ساہیوال کے علاقہ کدھی کے درجنوں دےہات کے سےلاب زدگان سےنکڑوں دےہاتی واپڈا کی طر ف سے ناقابل برداشت بلوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ مظاہرین نے اڈہ لارےاں ساہی وال پر ساہی وال ، جھنگ، فاروقہ سرگودھا روڈ 3گھنٹے تک بلاک کئے رکھی۔فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشیوں نے بجلی کے زائد بلوں اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سب ڈویژن سدھوپورہ آفس کے باہر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے زائد بلوں اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجاً اپنے بجلی کے بل نذرآتش کر دیئے۔ چنیوٹ میں بھی صنعتی اداروں میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ 2 گھنٹے مزید لوشیڈنگ میں اضافے سے فیکٹری مالکان ادارے بند کرنے پر مجبور ہوجائینگے جس سے بیروزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ادھر پشاور اووربلنگ پر احتجاج کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اووربلنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالے پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے صدر شوکت خان اور دیگر عہدیداروں کیخلاف کارِ سرکار میں مداخلت، بلوہ اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بجلی، گیس/ لوڈشیڈنگ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...