نےوےارک مےں نواز، مودی ملاقات کےلئے اسلام آباد سے بات کرنے کا فی الحال ارادہ نہےں: بھارتی حکام

Sep 23, 2014

نئی دہلی (آئی اےن پی) بھار ت نے کہا ہے کہ نےوےارک مےں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرمودی، شرےف ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد سے بات چےت کا فی الحال کوئی ارادہ نہےں ۔پےر کو بھارتی مےڈےا کے مطابق نےوےارک مےں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اعلی سطحی ملاقات کے ذرےعے پاکستان، بھارت مذاکرات کی بحالی کے امکانات بہت کم نظر آتے ہےں کےونکہ نئی دہلی اسلام آباد کے اصرار پر پہلا قدم بڑھانے کو تےار نہےں ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نےوےارک مےں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرمودی شرےف ملاقات کے لئے اسلام آباد سے پوچھنے کو فی الحال کوئی منصوبہ نہےںہے ۔ پےچےدہ معاملات کے حوالے سے اشارے مل رہے ہےں کہ اقوام متحدہ کے اجلاس سے مودی کے خطاب سے اےک روز قبل نوازشرےف 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب مےں مسئلہ کشمےر کے حوالے سے سخت اور مضبوط موقف اختےار کرسکتے ہےں۔
بھارتی حکام

مزیدخبریں