اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے افغانستان میں شراکت اقتدار کے معاہدے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے یہ افغانستان میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پیر کو سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے اس متحد حکومت کے معاہدے میں افغانستان میں ترقی کی راہیں کھول دی ہیں، یہ معاہدہ نہ صرف یہ ظاہر کرتا ہے افغانستان میں سیاسی مخالفین باشعور اور محب وطن ہیں اور اپنے ذاتی خواہشات سے بلند ہوکر ملک کے لئے سوچتے ہیں۔ ان دونوں لیڈروں نے مثالی سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے عوام بالعموم اور پیپلز پارٹی بالخصوص افغانستان کے عوام کو اس جمہوریت انتقال اقتدار پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
زرداریق