ضلعی حکومت نے بکرمنڈیوں اور بارش کے مسائل کے باعث مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

لاہور(خبر نگار) ڈ ی سی او لاہور کیپٹن (ر ) محمد عثمان نے شہر میں جاری بارش اور بکرمنڈیوں کے مسائل کے حوالے سے ضلعی حکومت کے مختلف محکموں کے ملازمین کی عیدالاضحیٰ کی چھٹیاںمنسوخ کردی ہیں جن میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، ٹائون ایڈمنسٹریٹرز، ریسکیو1122،ایل ڈبلیو ایم سی، سول ڈیفنس،واساکے ملازمین شامل ہیں۔علاوہ ازیںصوبائی دارلحکومت میں گذشتہ روز ہونیوالی موسلادھار بارش کے بعدڈ ی سی او نے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کی سپیشل ٹیموں نے شہر میں غیر قانونی طور پر قائم قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کیخلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...