فرانس وارسک ڈیم ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے قرضہ دیگا

Sep 23, 2015

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فرانس وارسک ڈیم ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی بحالی کیلئے آسان شرائط پر 5 ارب روپے کا قرضہ فراہم کریگا۔ اس سلسلے میں اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری سلیم سیٹھی اور فرانس کی سفیر مسز مارٹین ڈورنس نے معاہدہ کی دستاویز پر دستخط کئے۔ اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 162 ملین یورو ہے۔ باقی رقم جرمنی اور یورپی ترقیاتی بینک فراہم کریگا۔

مزیدخبریں