اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے منہ میاں مٹھو مت بنیں عمران خان نے کچھ کیا ہوتا تو دوسرے ان کی تعریف کرتے۔ خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ ہوئی خیبر پی کے حکومت نے تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے۔ خیبر پی کے میں وزیراعلی اپنے وزیر اور وزیر اپنے وزیراعلی کو کرپٹ کہتے ہیں۔
عمران اپنے منہ میاں مٹھو نہ بنیں، خیبر پی کے حکومت نے تعلیمی نظام تباہ کر دیا: ترجمان اے این پی
Sep 23, 2015