لال مسجد آپریشن‘ تحقیقاتی رپورٹ افشا کرنے کی درخواست پر جواب کیلئے حکومت کو مہلت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل انکوائری کمشن کی رپورٹ کے کچھ خفیہ حصوں کو بھی منظر عام پر لانے کے حوالہ سے دائر درخواست کی سماعت میں عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کروانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ سے آج ہی جواب ملا ہے وہ اس کا جائزہ بھی نہیں لے سکے اور نہ ہی عدالت میں جمع کروا سکے ہیں اسلئے کچھ مہلت دی جائے جبکہ کیس میں اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کا نوٹس جاری کیا جائے۔درخواست گزار طارق اسد نے خفیہ رپورٹس کو بھی منظر عام پر لانے کی استدعا کی تاہم عدالت نے انکی استدعا کو خارج کرتے ہوئے مذکورہ حکم کے ساتھ کیس کی مزید سماعت ا یک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...