اسلام آباد (صباح نیوز) عالمی مارکیٹ میںپاکستان کے 50 کروڑ ڈالرکے بانڈز فروخت ہوں گے۔ پاکستان ستائیس اور اٹھائیس ستمبر کوعالمی مارکیٹ میں بانڈز جاری کرے گا۔سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود بانڈز کی فروخت کے سلسلے میں پہلے ہی لندن میں روڈ شوز کر چکے ہیں۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل بانڈز مارکیٹ میں سرمایہ کار پاکستانی بانڈز کی خریداری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، جس کی وجہ سے پچاس کروڑ کی بجائے ڈیڑھ ارب ڈالر کے بانڈز فروخت ہونیکا امکان ہے ۔گزشتہ سال بھی پاکستان پچاس کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کرنے گیا تھا تاہم ڈیڑھ ارب ڈالر کے بانڈز فروخت کئے تھے۔وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔ وفاقی وزیر اپنے دورے میں پاک یورو بانڈ کے اجراء کے سلسلے میں منعقدہ روڈ شوز میں شرکت کریں گے۔ ان روڈ شوز کا انعقاد نیو یارک میں کیا جائیگا۔
ڈیڑھ ارب ڈالر کے بانڈ فروخت ہونے کا امکان، اسحاق ڈار امریکہ روانہ
Sep 23, 2015